عالمگیر شیخ کے مطابق ایونٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جون کے بعد اچھا موقع د یکھ کر کیا جائے گا۔
اسلام آباد —
کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سات سے دس مارچ تک کھیلی جانے والی اسنوکر سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔
پاکستان بلیئرڈز اور اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر اے شیخ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سیریز شروع ہونے سے دو روز قبل کسی شہر میں بم دھماکوں میں پچاس لوگ مارے جائیں اور درجنوں زخمی ہوں تو ایسے حالات میں کوئی بھی کھیلنے کے لیے کیسے آ سکتا ہے؟
’’ کراچی کے حالات اتنے خراب ہیں کہ بھارت کی ٹریول ایڈوائزری کونسل نے سات سے دس مارچ تک منعقد ہونے والی سیریزکے لیے اپنی اسنوکر ٹیم کو پاکستان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔‘‘
عالمگیر شیخ کے مطابق ایونٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جون کے بعد اچھا موقع د یکھ کر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مارچ 2009ء میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر پاکستان میں عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلے نہیں ہو سکے ہیں۔