امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات میں خفیہ معلومات کے تبادلے، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور ڈرون حملوں سمیت دیگر اُمور پر بات چیت متوقع ہے۔
پاکستانی فوج کی طاقتور خفیہ ایجنسی ’انٹر سروسز انٹیلی جنس‘ (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام یکم اگست سے امریکہ کا دورہ کریں گے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ نے ایک مختصر بیان میں کیا ہے کہ یہ ’’دوطرفہ پیشہ ورانہ دورہ‘‘ ہے۔
تین روزہ دورے میں آئی ایس آئی کے سربراہ امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس سے بھی ملاقات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق بات چیت میں خفیہ معلومات کے تبادلے، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور ڈرون حملوں سمیت دیگر اُمور زیرِ غور آئیں گے۔
گزشتہ سال مئی میں ایبٹ آباد میں خفیہ امریکی آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہوگا، اور مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ دوطرفہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کی علامت ہے۔