محمود آفریدی رواں ہفتے پاکستان میں قتل ہونے والے دوسرے صحافی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک سینیئر صحافی محمود آفریدی کو ہلاک کر دیا۔
یہ واقعہ ضلع قلات میں پیش آیا جہاں مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق صحافی محمود آفریدی اپنے ایک دوست کے ہمراہ بس اڈے کے قریب ایک دکان پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر اُنھیں ہلاک کر دیا۔
محمود آفریدی قلات پریس کلب کے صدر تھے اور وہ ایک علاقائی اخبار کے علاوہ نجی ٹی وی چینل سے بھی منسلک تھے۔
پاکستان میں رواں ہفتے کے دوران صحافی کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
رواں ہفتے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صحافی ملک ممتاز کو ہلاک کردیا تھا۔
صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کو صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملکوں میں شمار کرتی ہیں۔
انسانی حقوق کی ایک موقر تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں ایک دہائی کے دوران 49 سے زائد صحافی قتل کیے جاچکے ہیں۔