وزیر اطلاعات خیبر پختون خواہ کا بیٹافائرنگ سے ہلاک

وزیر اطلاعات خیبر پختون خواہ کا بیٹافائرنگ سے ہلاک

صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کے بیٹے میاں راشد حسین کوہفتے کی شام نوشہر ہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے ۔

27سالہ مقتول راشد حسین میاں افتخار کے اکلوتے بیٹے تھے اور حال ہی میں انھوں نے پشاور ڈویلوپمنٹ میں ملازمت شروع کی تھی۔راشد حسین پبی شیر گڑھ میں اپنے کزن کے ساتھ معمول کے مطابق شام کو چہل قدمی کررہے تھے جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ان کا رشتہ دار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میاں افتخار حسین (فائل فوٹو)

میاں افتخار حسین ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں صوبائی حکومت اور اپنی جماعت کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف کھلے عام بیانات دیتے رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اُنھیں ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ شدت پسند بعض اہم سیاست دانوں کے اہل خانہ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔