طبی ماہرین کے مشورے کے بعد اس لڑکی کو راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں بچوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں اسے رکھا جائے گا۔
ملالہ یوسف زئی کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر کرنل جنید نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ طبی ماہرین کے مشورے کے بعد اس لڑکی کو راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں بچوں کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں اسے رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر جنید نے بتایا کہ ملالہ کے لیے آئندہ سات سے دس دن انتہائی اہم ہیں۔ پشاور کے فوجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے ملالہ کے سر کے قریب لگنے والی گولی کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی تھی۔
اُدھر صوبہ خیبر پختونخواہ کی وادی سوات میں ملالہ یوسف زئی پر حملے کے الزام میں پولیس نے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن میں سے بیشتر کو پوچھ گچھ کے بعد انھیں رہا کر دیا گیا۔
سوات کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شیرزادہ خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اب بھی چالیس سے زائد مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سوات اور دیگر علاقوں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں منگل کی دوپہر ملالہ یوسف زئی کو طالبان شدت پسندوں نے اس وقت فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جب وہ اسکول کی گاڑی میں گھر جا رہی تھی۔ صوبائی حکومت نے حملہ آوروں کی گرفتاری میں مدد دینے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔