چاولوں کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا اس فصل کی پانی کی ضرورت پوری ہوسکے گی۔ بارانی علاقوں کی فصلیں پر سود مند اثرات ہوں گے۔
پاکستان کے بیشتر علاقوں میں جمعہ کی شام سے شروع ہونے والا مون سون کی بارشوں کا تازہ سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی وقفے وفقے سے جاری رہے گا۔
رواں سال مون سون کے آغاز سے ہی بارشیں معمول سے نسبتاً کم ہوئی ہیں جس کے باعث جہاں ایک طرف موسم شدید گرم رہا ہے وہیں آبی ذخائر میں پانی کی کمی اور مختلف فصلیں بھی مثاتر ہورہی تھیں۔
بارشوں کے اس تازہ سلسلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار ڈاکٹر غلام رسول نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں بارشیں ہوئی ہیں’’ پیر کے روز تک ان کا زور کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس سے تربیلا اور دیگر پانی کے ذخائر کی صورتحال بہتر ہوگی۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ یہ بارشیں فصلوں اور زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے بہت سود مند ثابت ہوں گی۔’’ خاص طور سے چاولوں کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا اس فصل کی پانی کی ضرورت پوری ہوسکے گی۔ بارانی علاقوں کی فصلیں پر سود مند اثرات ہوں گے۔ زیر زمین پانی کی سطح بہت کم ہوتی جارہی تھی اس کے لیے بھی یہ بارشیں بہت اچھی ثابت ہوں گی۔‘‘
ادھر سرکاری میڈیا نے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق خبر دی ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔