شدت پسندوں نے دتہ خیل کے علاقے میں چوکی پر راکٹ داغے اور خودکار اسلحہ سے فائرنگ کی
پاکستان کے قبائلی علاقے میں شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں کم از کم ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔
قبائلی حکام اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے دتہ خیل کے علاقے میں چوکی پر راکٹ داغے اور خودکار اسلحہ سے فائرنگ کی۔
حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔
چند روز قبل شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی دو چوکیوں کو دیسی ساختہ بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔