سرکاری میڈیا کے مطابق اورکزئی کے علاقے جندری کلے میں شدت پسند بم بنانے میں مصروف تھے کہ یہ دھماکا ہوا۔
پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں ایک گھر میں بارودی مواد میں دھماکے سے پانچ مشتبہ جنگجو ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اورکزئی کے علاقے جندری کلے میں شدت پسند بم بنانے میں مصروف تھے کہ یہ دھماکا ہوا۔ اطلاعات کے مطابق بارودی مواد سے دیسی ساخت کی بنانے والی یہ فیکٹری بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہاں تک میڈیا کو رسائی حاصل نہیں اس لیے جانی نقصان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ملک کے قبائلی علاقوں کے علاوہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں بھی دہشت گرد دیسی ساختہ بموں سے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں، سرکاری تنصیبات اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔