پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے نگراں وزیراعظم کو منگل کے روز ملک کی مجموعی اقتصادی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم میر ہزار کھوسو نے منگل کو صدر آصف علی زرداری اور اس سے قبل فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق صدر زرداری اور جسٹس کھوسو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آئندہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
جب کہ جنرل کیانی نے نگراں وزیراعظم کو سلامتی کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا۔
پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے نگراں وزیراعظم کو منگل کے روز ملک کی مجموعی اقتصادی صورت حال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ کھوسو کو ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزرات خزانہ کے سیکرٹری عبدالخالق اور دیگر اعلٰی عہدیداروں نے یہ بریفنگ دی جس میں قرضوں کی ادائیگی کی صورت حال، بجٹ اور ترسیلات زر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔