وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت کو بہت سے مسائل ورثے میں ملے تاہم خلوص نیت سے کی جانے والی کوششوں سے ملک کو ان بحرانوں سے نکالا جائے گا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ موثر اقدامات سے دہشت گردی، توانائی بحران اور بدحال معیشت جیسے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔
ایک سرکاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکومت کو بہت سے مسائل ورثے میں ملے، تاہم اُنھوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پر خلوص کوششوں سے ملک کو ان بحرانوں سے نکالا جائے گا۔
اُنھوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے حکومت دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں پرعزم ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے یہ بیان عید الفطر کے موقع پر لوگوں سے ملاقات کے موقع دیا۔
پاکستان میں عید الفطر کے دوسرے دن بھی وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات دیکھے گئے۔
جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہفتہ کو سڑک میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک مقامی قبائلی رہنما، زرہ خان، اور اُن کے دو محافظ ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق بارودی مواد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اُس وقت دھماکا کیا گیا جب قبائلی رہنما اپنی گاڑی میں پاتوخ نامی علاقے سے گزر رہے تھے۔ دھماکے سے اُن کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
مزید برآں سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ بلوچستان کے ایک اور علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔
مچھ کے علاقے میں رواں ہفتے شدت پسندوں نے بسوں کے قافلے کو روک کر ان میں سوار صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
بلوچستان ہی کے ایک علاقے مستونگ میں ہفتے کو مشتبہ شدت پسندوں نے نیم فوجی فورس فرنٹیئر کور کی ایک چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے وہاں تعینات ایف سی اہلکاروں نے دو مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔