اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

پولیس نے مظاہرین کے کیمپوں میں آگ لگا دی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد پر تحریک لیبک کے گزشتہ بیس سے روز جاری دھرنے کے خلاف ہفتہ کی صبح آپریشن شروع کیا۔

پولیس کے ساتھ ایف سی کے اہلکار بھی آپریشن میں شریک ہیں

پولیس اہلکار آنسو گیس کا گولہ مظاہرین کی طرف داغ رہا ہے

مظاہرین کی طرف سے بھی اپنے خالی خیموں کو آگ لگا دی گئی تاکہ آنسو گیس کے اثر کو کم کیا جا سکے

فیض آباد میں آنسو گیس اور خیموں کو جلائے جانے سے ہر طرف دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں

پولیس حکمت عملی کے مطاق دھرنے کے شرکا کو مری روڈ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے

پولیس اہلکار گیس سے بچنے کے لیے ماسک پہنے ہوئے ہے

مظاہرین کی طرف سے دھرنے کی جگہ کے قرب و جوار میں بھی ٹائروں کو آگ لگائی گئی

جڑواں شہروں کے سنگم پر واقع فیض آباد میں لگے مظاہرین کے خیمے

مظاہرے میں زخمی ہونے والا ایک شخص۔