'پاکستان میں اصولی نہیں وصولی کی سیاست ہو رہی ہے'

  • قمر عباس جعفری

کراچی میں ایک انتخابی جلسہ۔ فائل فوٹو

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اصولی نہیں بلکہ وصولی کی سیاست کی جارہی ہے اور سیاسی جماعتیں نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں بلکہ اندرونی جھگڑوں میں بھی الجھی ہوئی  ہیں۔

پاکستان میں 25 جولائی کے عام انتخابات کے لئے سرگرمیاں پورے زور و شور سے شروع ہو چکی ہیں اور سیاسی تجزیہ کاروں کے درمیان اس بات پر خاصا اختلاف رائے پایا جاتا ہے کہ آیا اس وقت ملک میں نظریاتی سیاست ہو رہی ہے یا مسائل پر مبنی سیاست کی جارہی ہے۔ یا پھر محض اقتدار کا حصول اس جدوجہد کا مقصد ہے۔ اس بارے میں تین ممتاز سیاسی تجزیہ کاروں مظہر عباس۔ ڈاکٹر رسول بخش رئیس اور سلمان عابد سے گفتگو کرکے ہمارے ساتھی قمر عباس جعفری نے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اصولی نہیں بلکہ وصولی کی سیاست کی جارہی ہے اور سیاسی جماعتیں نہ صرف ایک دوسرے کے خلاف جدوجہد کررہی ہیں بلکہ اندرونی جھگڑوں میں بھی الجھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز کراچی تمام سیاسی جماعتوں کا مرکز نگاہ بنا ہوا ہے اور ایم کیو ایم کے اندرونی جھگڑوں سے جو خلاء پیدا ہوا ہے، اسے پر کرنے کے لئے کوشش کررہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے ساتھ قمر عباس جعفری کے انٹرویو کی ریکارڈنگ سننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

Your browser doesn’t support HTML5

پاکستان میں انتخابی تیاریاں