پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)

پنجاب اسمبلی میں بھی مسلم لیگ ن کو عددی برتری حاصل ہے اور اس کے پاس 371 کے ایوان میں 246 نشستیں ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے نو منتخب قانون سازوں نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

ہفتہ کو پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں سبکدوش ہونے والے اسپیکر رانا محمد اقبال خان نے ممبران سے حلف لیا۔

پنجاب اسمبلی میں بھی مسلم لیگ ن کو عددی برتری حاصل ہے اور اس کے پاس 371 کے ایوان میں 246 نشستیں ہیں۔

مسلم لیگ ن سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اس عہدے کے لیے دوبارہ نامزد کرچکی ہے۔ منتخب ہونے کے بعد وہ تسری بار اس منصب پر فائز ہوں گے۔

پاکستان کے دیگر دو صوبوں سندھ اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں رواں ہفتے پہلے ہی اپنا اپنا کام شروع کرچکی ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے بھی ہفتہ کی شام رکنیت کا حلف اٹھایا۔