پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما ملک محمد رفیق رجوانہ کو آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق رفیق رجوانہ کی گورنر کے عہدے پر تقرری کی منظوری صدر پاکستان ممنون حسین نے دی ہے۔
سرکاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کے رفیق رجوانہ اپنے عہدے کا کب حلف اٹھائیں گے۔
Your browser doesn’t support HTML5
پنجاب کے نئے مقرر ہونے والے گورنر پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے ہیں اور گورنر مقرر ہونے س پہلے پاکستا ن کے ایوان بالا کے رکن تھے۔
جمعرات کو سینیٹ سے اپنے الوادعی خطاب میں انھوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی آئینی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے صوبے خصوصاً جنوبی پنجاب کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔
رفیق رجوانہ کا تعلق پنجاب کے جنوبی ضلع ملتان سے ہے۔
پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے 29 جنوری کو استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سے صوبائی اسممبلی کے اسپیکر رانا اقبال قائم مقام گورنر کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے آرہے تھے۔
چوہدری محمد سرور نے بعد میں پاکستان کے حزب مخالف کے ایک بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔