متحدہ عرب امارات میں جاری ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو فتح کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا ہے۔
واشنگٹن —

پیر کو شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس پر گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بنائے اور ان کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
اوپنرز محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے 129 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو ایک عمدہ آغاز فراہم کیا۔ حفیظ 78 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ناصر جمشید نے 48 رنز بنائے۔
اس میچ میں پاکستانی شائقین نے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی سے خاصی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں جو کمر کی تکلیف کے باعث گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
لیکن آل رائونڈر آفریدی ٹیم میں اپنی واپسی کے بعد اس میچ میں قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 7 رن بنا کر کیچ آئوٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 51 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مچل جانسن نے 2 جب کہ مائیکل کلاررک نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز ایک، ایک سے برابر ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ اس سے قبل شارجہ ہی میں کھیلا جانے والا پہلا میچ آسٹریلیا نے چار وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ ابوظہبی میں پاکستان نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
پاکستانی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2002ء میں شکست دی تھی اور اگر آج کے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرادیا تو قومی ٹیم کی کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں دس سال بعد یہ پہلی فتح ہوگی۔
ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں دبئی میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلیں گی۔