چار کیوئسٹس پر مشتمل بھارتی اسنوکر ٹیم چھ مارچ کو پاکستان پہنچے گی اور کراچی میں سات سے دس مارچ تک ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
بھارتی اسنوکر ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے وزارت داخلہ نے این او سی جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اسنوکر اور بیلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ اور وزیر داخلہ رحمان ملک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کواین او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عالمگیر شیخ نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارتی ٹیم کی میزبانی سونپی گئی ہے اور اُمید ہے کہ اسنوکر سیریز دونوں ملکوں کے درمیان دیگر کھیلوں کے انعقاد میں مددگار ثابت ہو گی۔
چار کیوئسٹس پر مشتمل بھارتی اسنوکر ٹیم چھ مارچ کو پاکستان پہنچے گی اور کراچی میں سات سے دس مارچ تک ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
اس سے قبل پاک بھارت اسنوکر ٹیسٹ سیریز 2005ء میں کھیلی گئی تھی۔ اس کے بعد 2008ء میں ہونے والے ممبئی حملوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں کو روک دیا گیا تھا۔