پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 40 رنز درکار تھے جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔
پاکستان نے جنوبی افریفہ کو ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سات وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔
جمعرات کو جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 40 رنز درکار تھے جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے۔
کھیل کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 72 رنز چار کھلاڑیوں کے نقصان سے کیا۔
تاہم اے بی ڈی ویلیئرز کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نا کھیل سکا۔ ڈی ویلیئرز 90 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے چار جب کہ جنید خان نے تین اور ذوالفقار بابر نے دو وکٹ حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 249 رنز کے جواب میں 442 بنائے تھے اور یوں اس نے پہلی اننگز میں 193 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
پاکستان کی طرف سے خرم منظور اور کپتان مصباح الحق نے سینچریاں اسکور کیں۔ خرم منظور 146 اور مصباح الحق 100 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹئین اور فیلانڈر نے تین، تین جب کہ ڈومنی نے دو اور مورکل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خرم منظور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی ہے۔