ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں سلامتی کی صورتحال اور شہری ہلاکتوں پر پاکستان کو تحفظات ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ جلد اس پرامن طریقے سے اس معاملے کو حل کیا جانا چاہیے۔
اسلام آباد —
پاکستان نے شام میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اپنے سفارتی عملے کو وطن واپس بلا نے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے کہا کہ سفیر سمیت سفارتی عملے کو عارضی طور پر بلایا گیا ہے۔ پاکستان کا سفارتخانہ بند نہیں کیا گیا۔
ان کے بقول پاکستانی سفارتخانہ بند نہیں کیا گیا اور جیسے ہی شام میں سلامتی کی صورتحال معمول پر آئے گی تو عملے کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شام میں سلامتی کی صورتحال اور شہری ہلاکتوں پر پاکستان کو تحفظات ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ جلد اس پرامن طریقے سے اس معاملے کو حل کیا جانا چاہیے۔
شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف گزشتہ سال مارچ سے پر تشدد احتجاجی سلسلہ جاری ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔