دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورے کو بہت اہم قرار دیتا ہے جس میں اہم عالمی اور علاقائی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون منگل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دورے میں سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہوں گے۔
مسٹر بان اس دورے میں پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کے علاوہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
سیکرٹری جنرل 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں بھی شرکت کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں سنٹر فار انٹرنیشنل پیس اور اسٹیبیلیٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔