سفارتی قوانین کے تحت ریمنڈ کو ’فی الفور رہا کیا جائے‘

سفارتی قوانین کے تحت ریمنڈ کو ’فی الفور رہا کیا جائے‘

بیان کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں بحیثیت انتظامی اور تکنیکی اہلکار ہونے کے ناطے 1961ء کے ویانا کنونش برائے سفارتی تعلقات ، ریمنڈ ڈیوس پاکستان کی جانب سے فوجداری مقدمات سے مکمل استثنا کے حقدار ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ تمام ممالک بشمول ہمارا ملک اور آپ کا ملک ان قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے اپنی مرضی سے رضا مند ہوئے ہیں اور ان قوانین کے تحت اُسے فی الفور رہا کیا جائے۔

دوہر ے قتل کے الزام میں زیر حراست امریکی سفارت ریمنڈ ڈیوس کو جمعہ کے روز لاہور میں ایک عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا اور اس بارے میں لاہورامریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے جمعہ کی شام ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس نے موٹر سائیکل پر موجود دو مسلح افراد سے سامنا ہونے کے بعد ذاتی تحفظ کے طور پر یہ کارروائی کی۔

اُنھوں نے کہا کہ ان افراد سے چوری کی گئی اشیا ء بھی برآمد کی گئیں ، جیسا کہ آج پولیس نے بتایا کہ، ایک بھری پستول بھی ملی ۔ ہمیں افسوس ہے کہ حکام نے عینی شاہدین کے بیانات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا ۔

جاری ہونے والے بیان میں قونصل جنرل نے کہا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں بحیثیت انتظامی اور تکنیکی اہلکار ہونے کے ناطے 1961ء کے ویانا کنونش برائے سفارتی تعلقات، ریمنڈ ڈیوس پاکستان کی جانب سے فوجداری مقدمات سے مکمل استثنا کے حقدار ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ تمام ممالک بشمول ہمارا ملک اور آپ کا ملک ان قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے اپنی مرضی سے رضا مند ہوئے ہیں اور ان قوانین کے تحت اُسے فی الفور رہا کیا جائے۔

قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے کہا کہ ہم پاکستان کے قوانین اور اس کی خود مختاری کا احترام کر تے ہیں اورہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے حکومتی نمائندے بھی اپنے میزبان ملک کے قوانین کا احترام کریں۔ ہم پاکستانی عوام کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں یہاں رہتے اور کام کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی مل جل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں ہمیں تعلیم اور صحت کے شعبے میں اعانت سمیت متشدد انتہا پسندوں کے خلاف مشترکہ جنگ اورپاکستان و امریکہ کے عوام کو نزدیک لانے کے لیے اس کیس کو فوری طور پر حل کرنے اور کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔

’’یہ واقعہ ایک سانحہ ہے اور ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم متاثر ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘