اسلام آباد میں نایاب اور پرانی کاروں کی نمائش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان نے پرانی اور منفرد گاڑیوں کو نمائش کے لیے پیش کیا۔   

نایاب کار کے مالک امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کو گاڑی کے بارے میں معلومات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

نمائش میں اس مرتبہ 1922ء سے لے کر 1980ء کی ساختہ 75 مختلف گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں۔

نایاب گاڑیوں کو دیکھنے کے لیے خواتین اور حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ممبران کے بقول اس نمائش کا مقصد نایاب گاڑیوں کے شوق کو اجاگر کرنا ہے۔

کلب کے اراکین کا کہنا ہے کہ یہ ایک مہنگا شوق ہے لیکن ’شوق دا کوئی مُل نہیں۔‘

یہ تیسرا مسلسل سال ہے کہ یہ نمائش اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

کلب کے ارکان نے کہا کہ وہ کلاسیک اور پرانی گاڑیاں رکھنے والے افراد پر زور دیتے ہیں کہ وہ آگے آ کر ان شوز کا حصہ بن کر لوگوں کو تفریح فراہم کریں۔

نایاب اور تاریخی کاروں کی نمائش لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی۔

یہ کلب ہر سال کراچی سے پشاور تک ان تاریخی کاروں پر بذریعہ سڑک سفر کرتا ہے۔