کوئٹہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن میں ایک بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے کم ازکم 13 افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے تین مختلف صوبوں میں بدھ کو ہونے والے بم دھماکوں میں کم ازکم 20 افراد زخمی ہوگئے۔
صوبہ خیبر پختون خواہ کے دو شہروں پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بدھ کو دو بم دھماکوں میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا سرکی گیٹ کے علاقے میں ہوا۔ دیسی ساخت کے اس بم دھماکے سے کم از کم دو افراد زخمی ہوئے۔
دوسرا دھماکا صوبے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوا۔ حکام کے مطابق کولاچی کے علاقے میں پہلے سے نصب بم میں ریموٹ کنٹرول سے اُس وقت دھماکا کیا گیا جب انتخابات میں حصہ لینے والے ایک اُمیدوار اسرار خان گنڈا پور وہاں سے گرز رہے تھے۔ اسرار خان اور اُن کے ساتھی اس بم دھماکے میں محفوظ رہے۔
صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بھی ایک تھیلے میں چھپایا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس میں تین بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر بدھ کی صبح جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم 13 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ میں سیٹیلائیٹ ٹاؤن کے علاقے میں یہ بم ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
اس سے قبل منگل کو رات دیر گئے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں چار بم دھماکوں میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ملک میں عام انتخابات کا وقت قریب آتے ہی دہشت گردانہ واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان میں 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں اور سیاسی کارکنوں پر اس سے قبل بھی مہلک حملے ہو چکے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں اور انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے۔