پاکستان کو آخری گیند پر ایک رن درکار تھا۔ پاکستان کو یہ رن وائیڈ بال کی وجہ سے حاصل ہوا۔
کراچی —
اتوار کو شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے بیچ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پہ ایک سو سینتیس رنز بنائے اور جیت کے لئے پاکستان کو ایک سو اڑتیس رنز کا حدف دیا۔
پاکستان کو آخری بال پر ایک رن کی ضرورت تھی، شاہد آفریدی کھیل رہے تھے اور یہ رن وائیڈ بال کی وجہ سے مل گیا۔
میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کی ٹیم کو ہرگز آسان حریف نہیں سمجھتے کیونکہ اس مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں اس ٹیم نے حالیہ برسوں میں خاصی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
افغانستان اب تک اکیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکا ہے جس میں سے اس نے گیارہ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔