بارش کی وجہ سے اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو سات اوورز میں 43 رنز ہدف دیا گیا تھا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا۔
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیئن گیمز میں اپنے ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
جمعہ کو جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔
جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 38 رنز اسکور کر سکی۔
بارش کی وجہ سے اس میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو سات اوورز میں 43 رنز ہدف دیا گیا تھا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پاکستان نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا۔
پاکستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اس میچ میں متاثر کن تھی اور وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان کی طرف سے بسمہ معروف 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔