ویڈیو گیم ’ٹیکن‘ کے چیمپئن پاکستانی گیمرز

Your browser doesn’t support HTML5

ٹیکن ایک ویڈیو گیم ہے جو آپ میں سے اکثر لوگوں نے اپنے پلے اسٹیشن، کمپیوٹر یا پھر بچپن میں ٹوکن والی گیم کی دکانوں پر کھیلی ہو گی۔ اب اس گیم کے بین الاقوامی مقابلے بھی ہوتے ہیں جو گزشتہ دو سال سے پاکستانی گیمرز جیت رہے ہیں۔ عاطف بٹ اور ارسلان عیش ’ٹیکن ورلڈ ٹوور‘ 2022 اور 2023 کے فاتح رہے ہیں۔ ’ٹیکن ورلڈ ٹوور 2024‘ کے مقابلے ہفتے سے جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہو رہے ہیں جس میں یہ دونوں گیمرز دوبارہ میدان میں ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی کہانی دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔