پاکستانی باکس آفس پر کسی بھارتی فلم کا ریکارڈ ٹوٹے تو بھلا بھارتی میڈیا میں اس کے تذکرے کیسے نہ ہوتے ۔ بھارتی میڈیا نے ’وار‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کو نمایاں انداز میں کوریج دی ہے
کراچی ۔۔۔پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے سال 2013ء نہایت خوش گوار ثابت ہورہا ہے۔ پہلے فلم ’زندہ بھاگ‘ کو دنیا کے سب سے معتبر فلمی میلے ’آسکرز‘ کی فارن فلم کیٹگری میں شامل کیا گیا اور اب لالی وڈ کے سپر اسٹار اور ڈائریکٹر شان کی فلم ’وار‘ نے ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں ’کھڑکی توڑ رش‘ لے کر پاکستانی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہی نہیں بلکہ اسی فلم کو ایک اور اعزاز بھی مل گیا ہے۔۔۔اور یہ ہے ایڈوانس بکنگ کے طور پر سب سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہونے کا ریکارڈ۔
دہشت گردی کے موضوع پر بننے والی فلم ’وار‘ عید الاضحی کے موقع پر 42 سینما گھروں میں ریلیز ہوئی جس نے دو دنوں میں دوکروڑ ستر لاکھ روپے کما کر عید الفطر پر ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی فلم ”چنائی ایکسپریس “ کا ریکارڈ توڑ ڈالا اور ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔
فلم نے پہلے دن ایک کروڑ چودہ لاکھ روپےکمائے۔ اس کے مقابلے میں”چنائی ایکسپریس“ کا پہلے دن کا بزنس نوے لاکھ روپے تھا۔
پاکستانی باکس آفس پر کسی بھارتی فلم ۔۔اور وہ بھی شاہ رخ خان کی فلم ۔۔کا ریکارڈ ٹوٹے تو بھلا بھارتی میڈیا میں اس کے تذکرے کیسے نہ ہوتے ۔بھارت کی سب سے بڑی خبر رساں ایجنسی” پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ ’، ٹی وی چینل ”سی این این آئی بی این“ اور دیگر کئی چینلز نے ”وار“ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کو نمایاں انداز میں کوریج دی۔
پاکستانی اخبار” ایکسپریس ٹری بیون “نے بھی فلم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ریکارڈ توڑ کامیابی کا انداز ان اعداد و شمار سے بھی واضح ہوتا ہے کہ فلم کے شروعاتی دنوں میں ہی ایک کروڑ تیرہ لاکھ ستانوے ہزار نو سو تیس روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔
فلم ”وار“ کی دنیا کے 25 ملکوں میں نمائش متوقع ہے۔ فلم ٹریڈ سے جڑے لوگوں کو توقع ہے کہ اگر فلم اسی طرح ہاوس فل رہی تو ایک ہفتے میں پچپن لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سب سے زیادہ سے منافع کمانے والی پاکستانی فلم بن جائے گی۔ اب تک یہ ریکارڈ ”’میں ہوں شاہد آفرید ی ‘ ‘کے پاس ہے جس نے پچپن لاکھ چالیس ہزار روپے کا بزنس کیا تھا۔
بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی” وار“ اے آر وائی فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ہے۔ فلم کے ڈسٹربیوٹر اور” ایٹریم“ ملٹی پلیکس سینما کے مالک ندیم مانڈوی والا کے مطابق” وار“ نے دو دن میں ریکارڈ بزنس کر کے پاکستانی سینما کی نئی تاریخ رقم کی ہے جو مقامی انڈسٹری کے لئے بہت حوصلہ افزا اور نیک شگون ہے۔
’وار‘ کا باکس آفس پر اکشے کمار کی فلم ’باس‘ سے ڈائرکٹ مقابلہ تھا۔ جس نے پہلے دن اچھا بزنس کیا لیکن اگلے ہی دن فلم پر سے لوگوں کی توجہ ہٹ گئی۔
فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں شان، شمعون عباسی، عائشہ خان اور سنگر علی عظمت۔
فلم کو سندھ بورڈ آف سنسر نے ” اے “ سرٹیفیکیٹ دیا ہے ۔ یعنی اسے صرف بالغ افراد ہی دیکھ سکیں گے ۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے ایس بی ایف سی کے رکن عمر خطاب خان کہتے ہیں کہ فلم میں” ماردھاڑ“ اور ”قابل اعتراض زبان“ استعمال کی گئی ہے۔