صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ بظاہر اغوا کے اس واقعے کو فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ان کی فورسز ان تین اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں مدد فراہم کر رہی ہیں جنہیں مبینہ طور پر حماس کے عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا تھا۔
سعودی عرب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تینوں نوجوان انسان ہیں اور فلسطینی حکام انسانی جانوں کو بچانا چاہتے ہیں۔
ان کے بقول جنہوں نے بھی انھیں اغوا کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہیں۔
لیکن جناب عباس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ بظاہر اغوا کے اس واقعے کو فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اسرائیل کے ساتھ اس طرح کا تصادم نہیں چاہتا۔
صدر عباس نے کہا کہ اسرائیل کی مزاحمت کی جگہ بین الاقوامی فورمز پر دلائل کے ساتھ ہے نہ کہ ہتھیاروں کے ساتھ۔
یہ تین نوجوان مغربی کنارے میں گزشتہ ہفتے اسکول سے واپسی پر لاپتا ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فورسز نے ان لڑکوں کی تلاش کے دوران حماس کے درجنوں لوگوں کو حراست میں لیا۔ حماس نے اغوا کے الزام کو مسترد کیا ہے۔