ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جرمانے کے طور پر بھارت کے کرکٹ بورڈ کو اس فیس کا 60 فیصد ادار کرنے کا حکم دیا ہے جو اس نے باہمی سیریر کے عدم انعقاد کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی گئی قانونی کاروائی میں ادا کی تھی۔ پاکستان کو آئی سی سی پینل کا خرچ بھی ادار کرنا ہوگا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق تنازعات کے حل کے لیے آئی سی سی کی کمیٹی (ڈی آر سی) کے تین رکنی پینل نے مائیکل بیلوف کی سربراہی میں گزشتہ ماہ پاکستان کی جانب سے 63 ملین ڈالر ہرجانے کی درخواست کا فیصلہ بھارت کے حق میں سنایا تھا۔ قوانین کے مطابق اس قسم کے معاملات میں جیتنے والی پارٹی اپنے اخراجات ہارنے والے فریق سے حاصل کرتی ہے۔ کاروائی پر آنے والے خرچ کا تقاضا بھارت نے فیصلہ آنے کے ایک ہفتے بعد کر دیا تھا۔ آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان بھارتی کرکٹ بورڈ کا تمام خرچ ادا نہیں کرے گا۔ پاکستان اس کاروائی پر پہلے ہی 10 لاکھ ڈالر خرچ کر چکا ہے۔
آئی سی سی نے بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ بھارت کو اس مقدمے کے اخراجات کا ساٹھ فیصد ادار کرے۔ اور پینل اور ٹربینول کے ارکان کے تمام انتظامی اخراجات بھی ادا کرے۔ لله
گو کہ دونوں فریقوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کتنی ہو گی لیکن اندازً یہ رقم 20 لاکھ ڈالر کے قریب ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔