امریکہ میں ہر سال ’پرل ہاربر حملے‘ کی یاد میں ’پرل ہاربر ڈے‘ منایا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس روز پرل ہاربر پر اکٹھے ہوتے ہیں۔
واشنگٹن —
7 دسمبر کو امریکہ کے بحری اڈے پر جاپان کی جانب سے کیے گئے حملے کو 72 برس مکمل ہو گئے۔ جاپان نے یہ حملہ ہوائی کے جزیروں پر واقع پرل ہاربر کے مقام پر کیا تھا۔
ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس روز پرل ہاربر پر اکٹھے ہوتے ہیں اور 1941ء میں امریکہ پر کیے گئے اس حملے کی یاد مناتے ہیں جس نے امریکہ کو دوسری جنگ ِ عظیم میں دھکیلا تھا۔
امریکی بحریہ اور نیشنل پارک سروس کی جانب سے اس روز منعقد کیے جانے والی تقریبات میں امریکیوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ اس موقعے پر ’پرل ہاربر حملے‘ میں زندہ بچ جانے والے افراد بھی شریک ہوتے ہیں۔
7 دسمبر 1941ء کو پرل ہاربر پر امریکی فوج اور بحری اڈوں رپ جاپان کے جنگی جہازوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں دو ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔