سرینگر میں جی 20 اجلاس: 'سیاحت تب بڑھے گی جب یقین ہوگا کہ کشمیر محفوظ مقام ہے'
Your browser doesn’t support HTML5
بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا اجلاس 22 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کا مقصد علاقے میں سیاحت کو فروغ دینا بتایا جاتا ہے۔ جی 20 اجلاس کے لیے غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ وادی میں سیاحت تب بڑھے گی جب لوگوں کو یہ یقین ہوگا کہ کشمیر ایک محفوظ جگہ ہے۔ یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔