فرانسیسی تیل کمپنی کے اس نجی ہیلی کاپٹر میں عملے کے چار افراد سمیت 13 افراد سوار تھے اور یہ ملک کے شمالی مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
پیرو میں فرانسیسی تیل کمپنی کا ایک نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسسی تیل کمپنی ’’پیرنکو‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر شمال مشرقی علاقے میں ایک جنگل کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
اس حادثے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ہیلی کاپٹر میں نو مسافر اور عملے کے چار افراد سوار تھے۔
حادثے کے بعد دو فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی کارکن جائے وقوع پر روانہ کیے گئے۔