حکام نے بتایا کہ جزیرہ جولو میں شدت پسند گروپ ابو سیاف کے ارکان کا پیچھا کیا جارہا تھا کہ اس دوران جھڑپ شروع ہوگئی۔
فلپائن کے جنوب میں ہفتہ کو شدت پسند گروپ کے ساتھ جھڑپ میں سات فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ جزیرہ جولو میں شدت پسند گروپ ابو سیاف کے ارکان کا پیچھا کیا جارہا تھا کہ اس دوران جھڑپ شروع ہوگئی۔
لڑائی میں چار شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔
ابو سیاف کے ان ارکان پر شبہ تھا کہ وہ علاقے میں اغوا کی حالیہ وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ابوسیاف کو امریکہ بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے اور اس کے روابط القاعدہ سے بتائے جاتے ہیں۔ یہ گروپ ملک میں ہلاکت خیز حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرتا آیا ہے۔