جنوبی جزیرہ باسیلان کے علاقے میں فوجی حکام کے مطابق یہ دھماکا ایک دیسی ساختہ بم سے کیا گیا۔
فلپائن میں سال نو کی ایک تقریب میں ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔
جنوبی جزیرہ باسیلان کے علاقے میں فوجی حکام کے مطابق یہ دھماکا ایک دیسی ساختہ بم سے کیا گیا۔
کسی نے اس دہشت گردانہ واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی اس کے محرکات کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم ہوسکا ہے۔
اس جزیرے پر اسلامی عسکریت پسند گروپس بشمول القاعدہ سے منسلک ابو سیاف گروپ ایسی پر تشدد کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
حکام ابو سیاف پر جنوبی فلپائن میں بم دھماکوں، لوگوں کو اغوا اور ذبح کرنے کے کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
اس گروپ کے خلاف حالیہ برسوں میں حکومت نے سخت کارروائی کی تھی لیکن یہ اب بھی ہلاکت خیز حملے کرتا رہتا ہے۔