صدر بنیگنو اکیونو نے بدھ روز کہا ہے کہ کارروائی کا مقصد امن معاہدہ خراب کرنے والے بانگسامورو اسلامک فریڈم فائٹرز (بی آئی ایف ایف) نامی تنظیم کی استعداد کو ’’ قابل ذکر حد تک کم‘‘ کرنا تھا۔
فلپائن میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں شدت پسندوں کے خلاف دو روزہ کارروائی میں منیلا اور مرکزی باغی گروپ کے درمیان امن مذاکرات کے مخالف 37 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
صدر بنیگنو اکیونو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ کارروائی کا مقصد امن معاہدہ خراب کرنے والے بانگسامورو اسلامک فریڈم فائٹرز (بی آئی ایف ایف) نامی تنظیم کی استعداد کو ’’ قابل ذکر حد تک کم‘‘ کرنا تھا۔
یہ تنظیم ایک مرکزی گروپ مورو لبریشن فرنٹ (ایم آئی ایل ایف) سے علیحدگی اختیار کرنے والوں نے بنا رکھی تھی۔ ایم آئی ایل ایف نے گزشتہ ہفتے خود مختار مسلم خطے کے قیام کے لیے مذاکرات کو حتمی شکل دی تھی۔
بی آئی ایف ایف نے یہ کہہ کر حکومت کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے کہ ایم آئی ایل ایف بہت زیادہ سمجھوتے کر رہا ہے۔ متعدد دیگر باغی گروپوں نے بھی امن کوششوں کی مخالفت کی ہے۔
فلپائن کے جنوب میں چار دہائیوں سے جاری لڑائی میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور اس بدامنی کی وجہ سے خطے میں ترقی بھی نہیں ہوسکی ہے۔