خواتین کا عالمی دن

اسرائیل میں پھولوں کے کھیت میں ایک عورت تصویر کھچوا رہی ہے

نیویارک کی ایک سب وے ٹرین میں خواتین کا ایک گروپ 'پوزی ہیٹ' پہنے ہوئے

واشنگٹن میں خواتین، ایک ناول پر مبنی ٹی وی سیریز 'دی ہینڈ میڈز ٹیل' کا لباس زیب تن کیے ہوئے، جو ری پبلکن سینٹرز کی جانب سے ’پلانڈ پیرنٹ ہڈ‘ کو دی جانے والی امدادی رقم میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ 

نیویارک: 'مارچ فار ریشل جسٹس' نامی احتجاج میں ایک عورت نے منفرد قمیض پہن رکھی ہے، جس پر 'بلیک گرل' کے الفاظ درج ہیں

نئی دہلی میں غلامی سے آزادی پانے والی ایک عورت نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے، تاکہ اس کی شناخت ظاہر نہ ہو سکے

پندرہ سالہ طالبہ، آمنہ عثمان (بائیں جانب) اپنی بہنوں کے ہمراہ۔ آمنہ ان لڑکیوں میں شامل تھی جو نائجیریا کے شہر داپچی میں اسکول پر حملے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ 
 

یمن کے شہر صنعا میں حوثی تحریک کی وفادار خواتین، ہتھیار تھامے ایک بچے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کی ایک جیل میں منعقد ہونے والے مقابلہٴ حسن میں شرکت کرنے والی ایک قیدی، 'ٹی بی گرل' اپنے بیٹے کے ساتھ۔