سندھ کی حکومت صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پہلے ہی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا چکی ہے۔
کراچی —
سندھ حکومت نے امن و امان کی مخدوش صورتِ حال اور محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کراچی اور خیرپور میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پہ پابندی عائد کردی ہے۔
صوبائی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں شہروں میں اس پابندی کا اطلاق جمعے کو نصف شب کے بعد سے ہوگا اور یہ 27 نومبر تک موثر رہے گی۔ سندھ حکومت نے حیدرآباد میں پہلے سے عائد ڈبل سواری پر پابندی میں بھی 27 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت جمعے کو ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سرکاری اعلامیہ کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال اور محرم کے سلسلے میں صوبے میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
قبل ازیں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کے بعد صوبائی حکومت نے رواں ہفتے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔ شہر میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک شروع ہونے والی اہدافی قتل کی وارداتوں میں لگ بھگ ایک درجن افراد مارے گئے تھے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جمعے کو جاری کیے جانے والے ایک دوسرے نوٹی فکیشن کے مطابق ان تینوں شہروں میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت ماضی میں بھی کراچی میں قتل و غارت اور ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آنے پر کئی بار موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتی رہی ہے جب کہ محرم کی آمد سے قبل فرقہ ورانہ تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے بھی اس پابندی کا سہارا لیا جاتا رہا ہے۔