احمد ندیم قاسمی کا شعر ہے
کبھی ہیرے، کبھی پکھراج میں ڈھلنے والے
ہم نے پتھر بھی چنے رنگ بدلنے والے
ہیرا جو روایتی طور پر وفاداری، محبت، پاکیزگی اور محبت سے بھرے رشتوں کی علامت سمجھا جاتاہے، کسے پسند نہیں، اور وہ بھی مختلف رنگوں میں ۔عام تاثر یہ ہے ہیرے بغیر کسی رنگ کے کرسٹل کلر میں ہی دریافت کئے جاتے ہیں ۔لیکن کان سے ملنے والے تمام ہیرے صرف سفید ہی نہیں ہوتے ۔
حال ہی میں جنوبی افریقی ملک انگولا میں 170 قیراط کا ایک بڑا گلابی ہیرا دریافت کیا گیا ہے ،جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ 300 برسوں میں ملنے والا سب سے بڑا ہیرا ہے۔
اس ہیرے کو دریافت کرنے والی کان لولو ایلوویئل کی مالک کمپنی "لوکاپا ڈائیمنڈ" نے اپنی ویب سائٹ پرایک اعلان میں کہا ہے کہ اس گلابی ہیرے کو "لیولو روز " کا نام دیا گیا ہے ۔
Your browser doesn’t support HTML5
فوربز کی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے نایاب رنگ کے ہیروں میں سے ایک سمجھے جانے والے گلابی ہیرے عام طور پر صرف چھوٹے پتھر ہوتے ہیں۔ تاہم انگولا میں کان کنوں کی حالیہ تلاش نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
لولو کان پہلے ہی انگولا میں پائے جانے والے دو سب سے بڑے ہیرے تیار کر چکی ہے، جس میں 404 قیراط کا شفاف ہیرا بھی شامل ہے۔
آسٹریلیا میں قائم "لوکاپا ڈائیمنڈ کمپنی "کے مطابق یہ گلابی قیمتی پتھر کان میں پایا جانے والا پانچواں بڑا ہیرا ہے جہاں 100 قیراط یا اس سے زیادہ کے 27 ہیرے ملے ہیں۔
گلابی ہیرے کو انگولا کی ریاستی ڈائمنڈ مارکیٹنگ کمپنی سوڈیم کے بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
قیمتی پتھروں کی کانوں کی وجہ سے انگولا دنیا میں ہیرے پیدا کرنے والے 10 بڑے ممالک میں شامل ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5
لوکاپا ویب سائٹ کے مطابق ، انگولا کے معدنیات کے وزیر برائے وسائل، پٹرولیم اور گیس نے کہا ہے کہ "لولو سے برآمد ہونے والا یہ ریکارڈ شدہ اور شاندار گلابی ہیرا انگولا کو ہیروں کی کان کنی کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ظاہر کرتا ہے اور ہماری بڑھتی ہوئی ہیروں کی کان کنی کی صنعت میں عزم اور سرمایہ کاری کے امکانات اور انعامات کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گلابی ہیرا ایک متاثر کن سائز کا ہے ۔زیادہ تر شفاف ہیرے 1,000 قیراط سے بڑے ہوتے ہیں۔ 1905 میں جنوبی افریقہ میں پایا جانے والا کلینن ہیرا 3,106 سائز میں قیراط کا ہے اور یہ برطانوی شاہی خاندان کے پاس ہے ۔
فزکس ڈاٹ ارگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس گلابی ہیرے کو بین الاقوامی ٹینڈر پر، ممکنہ طور پر شاندار قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔ اگرچہ "لولو روز" کو کاٹ اور تراش کت عمل سے گذارا جائے گا۔ لیکن ایک ایسے عمل میں جس میں ایک پتھر اپنے وزن کا 50 فیصد کم دیکھ سکتا ہے، اسی طرح کے گلابی ہیرے ریکارڈ توڑنے والی قیمتوں پر فروخت ہوئے ہیں۔
Your browser doesn’t support HTML5
2017 میں ہانگ کانگ کی ایک نیلامی میں59.6 کیرٹ کا پنک سٹار 71.2 ملین امریکی ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ جواب تک فروخت ہونے والا سب سے مہنگا ہیرا ہے۔
فوربز کے مطابق لوکاپا ڈائمنڈ کمپنی کا صدر دفتر آسٹریلیا میں ہے اور انگولا میں لولو کے علاوہ لیسوتھو میں بھی ہیرے کی ایک کان موجود ہے۔ اس نے حال ہی میں آسٹریلیا میں مرلن ڈائمنڈ پروجیکٹ خریدنے کے اپنے ارادوں کا اعلان کیا۔ اس کا منصوبہ کان کو دوبارہ کھولنے کا ہے۔ کمپنی نے گلابی ہیرے کے بارے میں ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جو یوٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہے۔
(اس خبر کا مواد خبررساں ادارے اسوسی ایٹڈ پریس ، فوربز اور فزکس ڈاٹ ارگ ویب سائٹ سے لیا گیا ہے)