نیپال: لاپتا طیارے کا ملبہ مل گیا

نیپال کی تارا ایئر لائن کا مسافر طیارہ ضلع مستنگ کے علاقے سنوسویئر کے پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران ملک کے پہاڑی سلسلے سے طیارے کا ملبہ اور 14 مسافروں کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

 فوجی حکام نے 22 میں سے 14 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

تارا ایئرلائن کے طیارے کا اتوار کو پرواز کے 20 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
 

طیارے میں بھارت کے چار اور جرمنی کے دو باشندے سوار تھے جب کہ عملے کے تین افراد سمیت دیگر تمام مسافروں کا تعلق نیپال سے ہی تھا۔

مسافر طیارہ ضلع مستنگ کے علاقے سنوسویئر کے پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے باہر لواحقین اپنے پیاروں کی موت پر افسردہ ہیں۔

تارا ایئر لائین میں سوار مسافروں کے اہلِ خانہ اور لواحقین ایئرپورٹ کے باہر موجود ہیں۔

تارا ایئر لائن کا ٹوئن اوٹر طیارہ ہوائی جہاز بنانے والی کینیڈین کمپنی 'ہویلاند' کا تیار کردہ تھا۔