سیلاب میں پھنسی حاملہ خواتین کی مشکلات: 'ڈر لگتا ہے کہ بچے کو کچھ ہو نہ جائے'

Your browser doesn’t support HTML5

"ڈر لگتا ہے کہ میرے بچے کو اندر ہی کچھ ہو نہ جائے۔ پانچ ماہ کا بچہ پیٹ میں ہے۔ اسے بھی کچھ تو پتا چلتا ہوگا، ڈر لگتا ہوگا۔" یہ کہنا ہے سندھ کے علاقے جوہی کی شمائلہ کا جو حمل کے دوران ایک پرخطر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسی بہت سی حاملہ خواتین ایسے ہی خدشات اور مشکلات کا شکار ہیں۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ میں دیکھیے ان حاملہ خواتین کی کہانی جو انتہائی نامساعد حالات میں اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔