مشرق وسطیٰ کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے بتایا کہ جنسی زیادتی سے جڑے معاملات پر تین بشپس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اعلان کیا ہے کہ وہ "جنسی زیادتی کا شکار" ہونے والوں سے آئندہ ماہ ویٹیکن میں ملاقات کریں گے اور ان کے بقول ایسے جرائم کے ذمہ داروں کو وہ "بالکل برداشت" نہیں کرتے۔
مشرق وسطیٰ کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے بتایا کہ جنسی زیادتی سے جڑے معاملات پر تین بشپس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
انھوں نے اس کی تفصیلات تو نہیں بتائی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات کا سامنا کرنے والے چرچ کے عہدیداروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
پاپائے روم نے بچوں کے ساتھ بد فعلی کے واقعات میں ملوث افراد پر سخت تنقید کی۔
بحیثیت پوپ جنسی زیادتی کے شکار افراد سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہو گی۔
ایک دہائی سے زائد عرصے سے چلے آ رہے ان الزامات نے کیتھولک چرچ کی ساکھ کو بھی متاثر کیا ہے اور اس زیادتی کے شکار بہت سے لوگ اب کھلے عام بھی اس کا تذکرہ کر رہے ہیں۔