صدر کی حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں تیاریاں
منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں موجودہ صدر جو بائیڈن سمیت سابق صدور بھی شریک ہوں گے۔
کیپٹل ہِل کے سامنے 'نیشنل مال' کا منظر جہاں شرکا کے بیٹھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ارکانِ کانگریس، سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
حلف برداری سے قبل ملٹری بینڈ کی جانب سے فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے۔
کیپٹل ہل کے احاطے میں آنے والے ہزاروں شرکا کے لیے خصوصی پورٹ ایبل ٹوائلٹس بھی بنائے گئے ہیں۔
حلف برداری سے قبل مزدور تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل میں جگہ جگہ امریکی پرچم دکھائی دے رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے باہر صدر کی حلف برداری کے دوران ہونے والی پریڈ دیکھنے کے لیے بنائے گئے اسٹینڈ کو تیار کیا جا رہا ہے۔
حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل کے قریب مختلف مقامات پر خصوصی اسٹینڈز بنائے گئے ہیں۔
منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھائیں گے۔
حلف برداری کے دوران سیکیورٹی کے لیے کیپٹل ہل کے اطراف فینسنگ کی جا رہی ہے۔