سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963ء میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں قتل کیا گیا تھا۔
واشنگٹن —
امریکی صدر اوباما اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن بدھ کے روز مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی برسی کے موقعے پر ان کی قبر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج ِعقیدت پیش کریں گے۔
اس موقعے پر امریکی خاتون ِ اول مشیل اوباما اور سابق امریکی وزیر ِ خارجہ ہیلری کلنٹن بھی اس موقعے پر موجود ہوں گی۔
یہ تقریب واشنگٹن کے قریب واقع آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری میں منعقد ہوگی۔ یہ تقریب اس ایک ہفتے کے تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو سابق صدر کینیڈی کی یاد میں منائی جائیں گی۔
جان ایف کینیڈی امریکہ کے 35 ویں صدر تھے اور جس وقت صدر جان ایف کینیڈی کا قتل ہوا ان کی عمر 46 برس تھی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما بُدھ کی شب ایک عشائیے میں بھی سابق مقتول صدر جان کینیڈی کو خراج ِ عقیدت پیش کریں گے اور 2013ء کے ’پریذیڈنٹ میڈل آف فریڈم‘ کے وصول کنندگان کو میڈل سے نوازیں گے۔
یہ میڈل امریکہ کا سب سے بڑا سالانہ سویلین ایوارڈ ہے جس کا آغاز صدر کینیڈی نے کیا تھا۔
اس برس سابق صدر بل کلنٹن، ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفری اور آنجہانی خلاء باز سیلی رائڈ کو اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔