رمضان سے قبل ہی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

1998-1999'da Kosova Savaşı'nda hayatını kaybedenlerin anıtına gelen ziyaretçiler

بتایا جاتا ہے کہ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کےسبب، شہریوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے

کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں سب سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا فروخت ہو رہی ہیں

کراچی: شہر کی سب سے بڑی مارکیٹ کی ایک دکان پر گاہکوں کی لائن

شہری رمضان کی آمد سے قبل بازاروں کا رخ کرتے نظر آ رہے ہیں

کراچی: خریدار دکانداروں سے قیمتوں کے دام پوچھ کر اضافے پر سخت پریشان نظر آئے

ماہ رمضان کی آمد سے قبل شہری تیاریوں میں مصروف، بازاروں میں بے انتہا رش

کراچی کی مختلف بازاروں سمیت تھوک مارکیٹ میں بھی شہریوں کا رش

دکانداروں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ دال چاول اور اناج کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے اضافہ ہوا ہے

افطاری کا سامان فروخت کیلئے دستیاب

کراچی: ماہ رمضان کی آمد سے قبل شہری خریداری میں مصروف

کراچی: قیمتوں میں اضافے کے سبب خریدار دکانداروں سے بھاؤ تاؤ میں مصروف

کراچی: ماہ رمضان شروع ہونے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان کے معاشی شہر کراچی کے جوڑیا بازار میں ان دنوں میں کافی رش دیکھنے میں آرہا ہے، جہاں ہر کوئی رمضان کی تیاریوں میں مگن ہے۔ مارکیٹ میں کئی شہری اشیا کی قیمتیں معلوم کرتے اور بھاؤ تاؤ کرتے نظر آئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ دال چاول اور اناج کی اشیا میں 20 سے 30 روپے اضافہ ہوا ہے؛ جب کہ دوسری جانب شہریوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے