وزیر اعظم نواز شریف کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں

وزیرِ اعظم نواز شریف نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان باہمی اختلافات اور ایشوز کے حل کے لیے امریکی حکومت اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری مدد کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے نیو یارک میں برطانوی ہم منصب ٹریسامے سے بھی ملاقات کی جس میں انھیں کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

نواز شریف کی سعودی شہزادہ اور نائب وزیر اعظم محمد بن نائف بن عبدالعزیز سے ملاقات۔

وزیر اعظم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کی سے بھی ملاقات کی۔

نواز شریف نیو یارک میں پناہ گزینوں کے حوالے سے خطاب کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے 18 ستمبر کو نیو یارک پہنچے۔