برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور میں مصروفیات

بادشاہی مسجد لاہور کے صحن میں موجود برطانوی جوڑا۔

برطانوی جوڑا بادشاہی مسجد لاہور کے دورے پر۔
 

 

بادشاہی مسجد لاہور کے دورے میں شہزادہ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کی مسجد میں فرشی نشست۔ کیٹ پاکستانی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

شاہی جوڑا بادشاہی مسجد کے داخلے کے وقت۔

بربتوں کی وادیوں سے داتا کی نگری لاہور کی سرزمین پر طیارے کی سیڑھیوں سے اترتے شہزادہ پرنس اور کیٹ مڈلٹن۔

لاہور پہنچنے پر صوبہ پنجاب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

برطانوی شاہی جوڑا لاہور آمد کے موقع پر گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہر آرہا ہے۔
 

 

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے لاہور میں واقع ایس او ایس چلڑرن ولیج کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ایک کلاس روم میں بچوں کے ساتھ مختلف حوالے سے بات چیت کی اور ان کے ہمراہ گھل مل گئے۔
 

 

شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں برٹش کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
 

 

برطانوی شہزادے ولیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے دورے میں کچھ دیر کرکٹ بھی کھیلی اور شاندار شارٹس کھیلے۔
 

 

بادشاہی مسجد لاہور کے دورے پر شہزادہ پرنس ولیم کو مسجد کی طرز و تعمیر سے متعلق بتایا گیا
 

 

کیٹ مڈلٹن نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں موجود ہیں۔ انہوں نے دائیں ہاتھ میں کرکٹ بال پکڑی ہوئی ہے۔
 

 

کیٹ مڈلٹن لاہور کی اکیڈمی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے۔
 

 

پرنس ولیم اور کیٹ ملٹن نے پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی، خاتون کرکٹر ثنا میر اور دیگر کھلاڑی۔
 

 

بادشاہی مسجد لاہور کے دورے پر شہزادہ پرنس ولیم کو مسجد کی تاریخی حیثیت سے مطلع کیا گیا

بادشاہی مسجد لاہور کے دورے کے موقع پر شہزادہ پرنس ولیم کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

برطانوی جوڑے کی چترال آمد پر 'کیلاش' قبائل سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اُن کا پُرجوش استقبال کیا۔
 

 

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن ضلع چترال کے دورے کے موقع پر وادی بمبوریت بھی گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے افغان سرحد کے قریب واقع ہندوکش گلیشیئر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چترال کی روایتی ٹوپیاں اور شالیں بھی پہن رکھیں تھیں۔

 
 
 

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کیلاش کی قبائلی خاتون سے محو گفتگو ہیں۔
 

 

برطانوی جوڑے نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے گاؤں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں بھی کیں۔

برطانوی جوڑا چترال میں قبائل افراد میں گھل مل گئے۔
 

 

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے چترال میں واقع پہاڑی سلسلے ہندو کش میں موجود چیاتیبو گلیشیئر دیکھا اور وہاں کچھ دیر قیام بھی کیا۔

کیلاش قبائل سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو روایتی ٹوپی پیش کررہی ہیں۔
 

 

ولیم اور کیٹ نے وادی کیلاش کا روایتی رقص بھی دیکھا اور وادی بمبوریت کا دورہ بھی کیا۔
 

 

کیلاشی بچے برطانوی جوڑے کے منتظر ہیں۔

 

شہزادہ ولیم اور کیٹ چترالی ٹوپی پہنتے ہوئے۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ وادی بمبوریت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے۔

 


 

شہزادہ پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کیلاش قبائل سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ہمراہ