امریکہ: اسرائیل اور فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، نیویارک اور شکاگو میں اسرائیل اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ نیویارک میں اسرائیل کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شریک افراد نے اسرائیلی جھنڈے اور بینرز تھامے ہوئے تھے۔ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے شرکا ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوئے جو الگ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ہفتے کو غزہ کے عسکری گروہ حماس نے اسرائیل پر حملے کیے تھے جس کے جواب میں اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی کارروائی کی۔ اس دوران دونوں جانب سینکڑوں اموات ہو چکی ہیں۔