گزشتہ کئی روز سے لیاری کا علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور اس کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لیاری کے مکینوں نے علاقے میں گزشتہ کئی روز سے جاری بد امنی کے خلاف احتجاج کے دوران دو ٹرالر نذر آتش کردیے۔
گزشتہ کئی روز سے لیاری کا علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور اس کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دستی بم حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ علاقے میں کشیدگی کے خلاف علاقہ مکین ماڑی پور روڈ پر احتجاج کرنے نکل آئے۔
احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ماڑی پور روڈ پر کھڑے دو ٹرالروں کو آگ لگادی اور روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک میں شدید خلل پیدا ہوگیا۔
گاڑیوں کو نذر آتش کرنےکے خلاف گڈز ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ "ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو وہ ہڑتال پر مجبور ہوجائیں گے"
واضح رہے کہ لیاری کے مختلف علاقوں میں آج بھی دستی بم حملے میں ایک لڑکی ہلاک جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔