انڈونیشیا: لیبر قوانین میں اصلاحات کے خلاف احتجاج

دارالحکومت جکارتہ میں صدارتی محل کے قریب مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس اسٹیشن کو بھی نذر آتش کر دیا۔

لیبر قوانین میں اصؒلاحات کی منظوری اور دیگر قوانین میں ترامیم کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔

پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر گن کا استعمال کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے  سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ 
 

پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے فائر کیے، جس سے ہر جانب آنکھوں میں چبھن پیدا کرنے والا دھواں پھیل گیا۔
 

ملک کے متعدد شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
 

حکام نے مظاہرین پر  الزام  لگایا ہے کہ انہوں نے کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

دارالحکومت جکارتہ میں متعدد سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ جب کہ ایک پولیس اسٹیشن کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور واٹر گن کے استعمال کے باوجود مظاہرین منتشر نہیں ہوئے اور انہوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔