پوٹن کے دورے سے قبل گذشتہ ہفتے حکومتِ روس اعلان کر چکی ہے کہ روس اور مصر نے سمجھوتے کا ایک مسودہ تیار کیا ہے جس کے تحت روسی طیارے مصر کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے
واشنگٹن —
روس کا کہنا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن آئندہ ہفتے مصر کا دورہ کریں گے، جس دوران سیاسی، معاشی، توانائی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر گفتگو ہوگی۔
پیر کے روز ہونے والے دورہ مصر کے دوران، روسی سربراہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں استحکام اور سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔
پوٹن کے دورے سے قبل گذشتہ ہفتے روسی حکومت اعلان کر چکی ہے کہ روس اور مصر نےسمجھوتے کا ایک مسودہ تیار کیا ہے، جس کے تحت روسی طیارے مصر کے فوجی اڈے استعمال کر سکیں گے۔
یہ سمجھوتا شام میں روس کی فوجی مہم جوئی کے بعد ہو رہا ہے، جن روسی کوششوں کا مقصد خطے میں فوجی نقش قدم جمانا ہے۔
سیسی کے دور میں مصر نے روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو فروغ دیا ہے اور روسی ہتھیار خریدنے کے لیے متعدد سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔