صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن ’’ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ جمہوریت آئین اورقانون کی حکمرانی کے خلاف برسر پیکار انتہا پسندی اور عسکریت پسندی جیسی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔‘‘
پاکستان کے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 136واں یوم پیدائش منگل کو منایا جارہا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی سرکاری تقریب منعقد کی گئی جب کہ بعدازاں صدر آصف علی زرداری سمیت گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں مقررین نے قائد اعظم کی سیاسی و سماجی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
اس روز ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن ’’ ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ جمہوریت آئین اور قانون کی حکمرانی کے خلاف برسر پیکار انتہا پسندی اور عسکریت پسندی جیسی برائیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔‘‘